بھارت کی الگ الگ ریاستی حکومتوں کی جانب سے پٹرول ڈیزل کے ویٹ میں تخفیف کی گئی۔ وہیں راجستھان حکومت کی جانب سے بھیکسی طرح کی کمی نہیں کی گئی۔ اس لیے راجستھان میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔
وہیں پیٹرول اور ڈیزل میں ویٹ کم کرنے کے مطالبے پر بی جے پی کی جانب سے روزانہ احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، لیکن راجستھان حکومت کسی بھی صورت حال میں ویٹ کم کرنے کے لیے تیار نہی ہے۔
عوام کا راجستھان حکومت سے پٹرول-ڈیزل میں ویٹ کم کرنے کا مطالبہ وہیں راجستھان میں پیٹرول اور ڈیزل پر جاری سیاست پر عوام کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت کو عوام کا خیال رکھتے ہوئے پیٹرول و ڈیزل پر ویٹ کم کرنا چاہیے، تاکہ ہم لوگوں کو کچھ کم قیمتوں پیٹرول اورڈیزل فراہم ہو۔
عوام کا راجستھان حکومت سے پٹرول-ڈیزل میں ویٹ کم کرنے کا مطالبہ یہ بھی پڑھیں: رانچی: کشمیری نوجونوں پر حملہ، ملزمین کی تلاش جاری
اس سے قبل راجستھان حکومت مسلسل وزیراعظم نریندر مودی کو کئی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کو لے کر خط لکھ چکے ہیں۔