اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی - عقیدت کی چادر

Peer Abdul Manan Shaikh Visit Ajmer Sharif پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں حاضری دی, جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے دربار میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔

پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی
پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 12:18 PM IST

پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی

اجمیر: پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے دربار میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے اور زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔اس موقع پر عبدالمنان شیخ کے ساتھ ان کے بیٹے افتاب منان شیخ بھی موجود تھے۔

ان دونوں کو درگاہ کے گدی نشین سید عارف حسین اشرفی عثمانی چشتی نے زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا , درگاہ زیارت کے بعد شیخ صاحب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجمیر درگاہ حاضری کے لیے ائے ہیں۔ ساتھ ہی قصبہ سرواڑ درگاہ میں بھی خصوصی حاضری دے کر وہاں کے غریب نواز بلند دروازہ کا جائزہ لیں گے۔

توجہ ہے کہ سرواڑ قصبہ میں صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت سید خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ ہے جہاں عبدالمنان شیخ نے101 فٹ بلند اونچا غریب نواز بلند دروازہ تعمیر کروایا ہے, اس کے علاوہ دین اسلام کے مختلف کار خیر میں بھی وہ حصہ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

حاجی عبدالمنان شیخ حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں, یہی وجہ ہے کہ ہر سال عرس کے موقع پر درگاہ کے غریب نواز بلند دروازہ پر اپنے ہاتھوں سے عرس کی جھنڈے کی رسم ادا کرتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details