اشوک گہلوت آج وزیراعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رضاکار تنظیموں، سول سوسائٹی اور صارف فورم کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ قبل بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بجٹ کی تیاری میں سب کی تجاویز کو شامل کرنے کے ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بجٹ میں مناسب التزام کرکے ریاست کی ترقی میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہمیشہ سماجی تحفظ سے متعلق کاموں میں ترقی پسند سوچ کے ساتھ فیصلے کیے ہیں۔ ریاست میں غریب اور محروم طبقوں کو مرکز میں رکھ کر ان کا معیار زندگی اوپر اٹھانےکے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020-21 میں، مہاتما گاندھی نریگا اسکیم کے تحت، 37 کروڑ 19 لاکھ انسانی دن تیار کرکے ریاست کے 70 لاکھ 93 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔ نریگا کارکنوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی گئی۔