اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: حکومت کے ساتھ پیرا ٹیچرز کی بات چیت بے نتیجہ - غیر معینہ دھرنا

جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے 11 دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ 11 روز مکمل ہونے کے بعد آج دھرنے کی قیادت کر رہے لوگوں کو راجستھان حکومت کی جانب سے بات چیت کے لئے بلایا گیا، لیکن سیکرٹریٹ میں ہوئی یہ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔

حکومت کے ساتھ پیرا ٹیچرس کی بات چیت بے نتیجہ
حکومت کے ساتھ پیرا ٹیچرس کی بات چیت بے نتیجہ

By

Published : Oct 29, 2021, 6:16 PM IST

جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے 15 اکتوبر سے مستقل ملازمت کے مطالبے پر غیر معینہ دھرنا دیا جا رہا ہے۔

جےپور: حکومت کے ساتھ پیرا ٹیچرس کی بات چیت بے نتیجہ

اس دھرنے کو آج 11 روز مکمل ہو چکے ہیں۔ 11 روز مکمل ہونے کے بعد آج دھرنے کی قیادت کر رہے لوگوں کو راجستھان حکومت کی جانب سے بات چیت کے لئے بلایا گیا، لیکن سیکرٹریٹ میں ہوئی یہ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔

مظاہرین نے سیکرٹریٹ سے اعلان کر دیا کہ ہمارا غیرمعینہ دھرنا شہید اسمارک پر جاری رہے گا، جب تک حکومت ہم لوگوں کو مستقل نہیں کرتی تب تک ہم لوگ یہاں سے واپس اپنے گھروں کی جانب رخ نہیں کرنے والے۔

دھرنے کے سربراہ شمشیر بھالو خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج سیکرٹریٹ میں سرکاری نمائندوں کے ساتھ میں جو بھی بات چیت ہوئی ہے، وہ پوری طرح سے بے نتیجہ رہی۔ اس لئے ہمارا غیرمعینہ دھرنا شہید اسمارک پر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت رہتے ہمارے مطالبات پر توجہ دیتی ہے اور پیرا ٹیچرس کو مستقل کردیا جاتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ یہ احتجاج بڑے لیول پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچر کافی کم تنخواہ میں راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگلش سمیت دیگر موضوعات کی تعلیم بچوں کو دے رہے ہیں، اب یہ تمام لوگ خود کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details