ریاست راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرز پیر سے احتجاجاً مدرسہ نہیں جائیں گے، یہ اعلان پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 22 جولائی سے 28 جولائی تک ریاست کے تمام پیرا ٹیچرس اپنے اپنے ضلع ہیڈکوارٹر پر اقلیتی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے، اور اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ 29 جولائی کو دارالحکومت جے پور کی جانب کوچ کریں گے۔
تنظیم کے عہدیدران نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ریاستی کانگریس حکومت ان کا حق تلفی کررہی ہے۔
انہوں نے کاہ کہ ہمیں انتخابی منشور میں مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن آج تک وہ زیر التوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں بھی امیدیں تھیں لیکن اس میں بھی کوئی اعلان نہیں ہونے سے ہم اب حکومت کو اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔