راجستھان میں یہ پیرا ٹیچر ہر طریقے سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو اس کو لے کر مسلسل کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،
یہ پیرا ٹیچر ڈاکٹر اور دیگر نمائندوں کی ٹیم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن حکومت ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو لوگ کورونا وارئیرس کہ طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان لوگوں کو اگر کچھ ہو جاتا ہے تو اس کے لیے حکومت کی جانب سے خاص قدم اٹھائے گئے ہیں، لیکن ان پیرا ٹیچر کے حوالے سے ابھی تک راجستھان کی حکومت یا مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے اس وجہ سے کہیں نہ کہیں ان تمام پیرا کے چہروں پر مایوسی نظر آرہی ہے۔