راجستھان: شری گنگا نگر سے اتوار کی صبح بی ایس ایف نے 24 سالہ مبینہ پاکستانی شہری رضوان اشرف کو ہندوملکوٹ سیکٹر کے کھکھاں چیک پوسٹ پر بھارتی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں نوجوان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نُپور شرما کو قتل کرنے کی نیت سے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ شری گنگا نگر کے ایس پی آنند شرما نے کہا کہ ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ Pakistani youth arrested while crossing international border
شری گنگا نگر کے ایس پی کے مطابق رضوان کا بھارت آنے کا مقصد نُپور شرما کو قتل کرنا تھا۔ رضوان نے پولیس کو بتایا کہ نُپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گُستاخانہ بیان دیا تھا جس سے اسے تکلیف ہوئی تھی اور اس نے بھارت نُپور شرما کو مارنے کا منصوبہ بنایا پولیس نے مزید بتایا کہ 'اپنے منصوبے کی تکمیل کے لیے نوجوان نے گوگل میپ کی مدد لی۔ وہ پہلے اپنے گھر کے قریب منڈی بھاؤالدین سے لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن لاہور سے دراندازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ بعد ازاں اس نے دوسرا راستہ تلاش کیا اور ساہیوال کے راستے ضلع ہندوملکوٹ کی سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سرحد پر موجود بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔