اردو

urdu

ETV Bharat / state

خفیہ ایجنسی میں جاسوسی کرنے والے ملزمین سے پوچھ گچھ جاری - منی ایکسچینج کے ذریعے پیسے

راجستھان انٹیلیجنس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جاسوسوں نے پاکستانی انٹلیجنس ایجنس کے عہدیداروں سے منی ایکسچینج کے ذریعے پیسے بھی منگوائے ہیں۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں سے پوچھ گچھ جاری
پاکستانی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں سے پوچھ گچھ جاری

By

Published : Jun 15, 2020, 10:12 AM IST

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لئے جاسوسی کا کام کرنے والے وکاس تیلوتیا اور چیمن لال سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

دونوں پاکستانی جاسوس راجستھان انٹلیجنس کے تحویل میں ہیں۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں سے پوچھ گچھ جاری

ساتھ ہی دونوں جاسوسوں کے بینک کھاتوں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

راجستھان انٹیلیجنس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جاسوسوں نے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی کے عہدیداروں سے منی ایکسچینج کے ذریعے پیسے بھی منگوائے ہیں۔

وہیں راجستھان انٹلیجنس ٹیم پاک جاسوس وکاس تیلوتیا کو لے کر منڈاوا بھی گئی ہے۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں سے پوچھ گچھ جاری

دراصل منڈاوا میں منی ایکسچینج کے ذریعے وکاس کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں کے ذریعہ بھیجے گئے 9000 روپے کی ادائیگی موصول ہوئی تھی۔ جس کی تحقیقات کے لئے راجستھان انٹیلی جنس کی ٹیم منڈوا پہنچی۔

اس دوران وکاس کا بھائی ہیمنت بھی اس کے ساتھ تھا کیونکہ وکاس نے پاکستان سے رقم اپنے بھائی ہیمنت کے ذریعہ منگوایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details