سری گنگا نگر: بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکاروں اور پاکستانی رینجر کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد، بالآخر پاکستانی رینجرز نے منگل کو پاکستانی درانداز کی لاش لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس سے قبل پاکستانی رینجرز لاش لینے پر راضی نہیں تھے۔ سرحد پر بی ایس ایف کی گولی سے ہلاک ہوئے ایک درانداز کی لاش منگل کو پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) کے اہلکاروں کے ساتھ دو سے زیادہ میٹنگوں کے بعد لاش کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers
سری کرن پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بلونت رام نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف حکام نے پاکستانی رینجرز کے اہلکاروں کے ساتھ دو فلیگ میٹنگ کی، لیکن میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستانی رینجرز درانداز کی لاش لینے پر راضی نہیں ہوئے۔ منگل کو ایک بار پھر، بی ایس ایف حکام اور پاکستانی رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کے تیسرے دور میں پاکستانی رینجرز نے لاش قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ضروری کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے۔ BSF hands over body to Pakistani Rangers