اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر عرس میں پاکستانی زائرین شرکت کریں گے - پاکستانی زائرین وفد

812th Urs of Khwaja Moinuddin Chishti in Ajmer: حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812ویں عرس مبارک میں پڑوسی ملک پاکستان سے 450 زائرین کا وفد شرکت کرے گا۔ اس سلسلے میں اجمیر ضلع کلیکٹر بھارتی دکشیت اور ایس پی جونا رام جاٹ نے پاکستانی زائرین وفد کے قیام گاہ کا جائزہ لیا۔

اجمیر عرس میں پاکستانی زائرین شرکت کریں گے
اجمیر عرس میں پاکستانی زائرین شرکت کریں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 1:52 PM IST

اجمیر عرس میں پاکستانی زائرین شرکت کریں گے

اجمیر: ریاست راجستھان میں سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے 812یں عرس مبارک میں 14 جنوری کو پڑوسی ملک پاکستان سے 450 زائرین کا وفد اجمیر پہنچے گا۔ اسی سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے وفد کے قیام گاہ اور کھانے پینے سمیت حفاظتی اعتبار سے انتظام کرنا شروع کر دیا ہے۔

غور طلب ہو کہ عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812 عرس مبارک میں پڑوسی ملک پاکستان سے 450 زائرین کا وفد شرکت کرے گا۔ اس سلسلے میں اجمیر ضلع کلیکٹر بھارتی دکشیت اور ایس پی جونا رام جاٹ نے پاکستانی زائرین وفد کے قیام گاہ کا جائزہ لیا۔ پاکستانی وفد کے ٹھہرانے کا انتظام نیا بازار سینٹرل گرلز اسکول میں کیا گیا ہے۔ جہاں ان کے کھانے پینے کے ساتھ ہی سردی سے محفوظ رہنے کے بھی انتظام کیے گئے ہیں۔ اس اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ جو سیدھے طور پر ابھئی کمان سینٹر سے جڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی زائرین وفد 14 جنوری کو اجمیر پہنچیں گے۔ جہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ ان زائرین وفد کو اجمیر سے آئی بی، سی آئی ڈی کی ٹیم دہلی لینے جائے گی۔ پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹرین سے انہیں اجمیر لایا جائے گا۔ دو رجب کو اجمیر آنے کے بعد یہ پاکستانی وفد حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی عرس کی چھٹی شریف یعنی کل کی فاتحہ میں شرکت کے بعد اگلے دن واپس پاکستان لوٹ جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details