اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی زائرین کی اجمیر آنے کی امید کم

اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کا 808 واں عرس مبارک آئندہ ماہ شروع ہوگا۔ اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وہیں گذشتہ دو برسوں سے پاکستانی زائرین نہیں آرہے ہیں۔ اس برس بھی ان کے آنے کی امید کم نظر آرہی ہے۔

پاکستانی زائرین کی اجمیر آنے کی امید کم
پاکستانی زائرین کی اجمیر آنے کی امید کم

By

Published : Jan 31, 2020, 10:31 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:25 PM IST

پلوامہ حملہ اور کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد گذشتہ دو برسوں سے بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتوں میں دراڑ آگئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو برسوں سے پاکستانی زائرین خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر نہیں آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر برس عرس کے موقع پر500 کے قریب زائرین اجمیر زیارت کے لیے آتے رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر وشو موہن شرما نے کہا کہ 'انتظامیہ کو پاکستان سے آنے والے زائرین کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔'

پاکستانی زائرین کی اجمیر آنے کی امید کم

کلکٹر نے بتایا کہ 'غریب نواز کے 808 ویں عرس میں آنے والے زائرین کی تمام تر سہولیات کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تمام محکموں کو 8 فروری تک کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ عرس کی تیاریوں کے سلسلے میں 10 فروری کو ایک جائزہ میٹنگ ہوگی۔ جس کے بعد جہاں تیاریوں میں کمی ہوگی اسے پورا کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details