اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی زائرین دو برس بعد اجمیر آئیں گے

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین دو برس کے بعد ایک بار پھر اجمیردرگاہ پہنچیں گے۔

پاکستانی زائرین دوسال بعد 28 فروری کو اجمیر آئیں گے
پاکستانی زائرین دوسال بعد 28 فروری کو اجمیر آئیں گے

By

Published : Feb 25, 2020, 5:51 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:19 PM IST

پاکستانی بیچ میں تقریبا 260 کے قریب پاکستانی زائرین موجود ہوں گے جو ٹرین کے ذریعے اجمیر پہنچیں گے۔

اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ضلعی کلکٹر وشو موہن شرما کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی اور تمام ضلعی مجسٹریٹ کو پاکستانی زائرین کے آنے کی اطلاع دی گئی۔

میٹنگ میں تفصیلی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ وہیں ضلع کلکٹر وشو موہن شرما نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستانی زائرین اجمیر پہنچیں گے، جہاں سے انہیں چوڑی بازار میں واقع سینٹرل گرلس اسکول میں ٹھہرایا جائے گا۔

زائرین کی حفاظت کو لے کر سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ کنوار راشٹردیپ نے بتایا کہ 'سکیورٹی کے مکمل انتظامات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو اس کے لیے بھی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔'

پاکستانی زائرین دوسال بعد 28 فروری کو اجمیر آئیں گے

پاکستانی زائرین کی سکیورٹی کے لیے اجمیر پولیس کی جانب سے 200 تا 250 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ رہے گی جس سے کسی طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیاں نہ کی جاسکے اور وہیں جگہ جگہ پولیس موجود رہے گی۔

پاکستانی زائرین کے لیے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، وہاں سے لے کر درگاہ تک پولیس اور انٹلیجنس ایجنسی کا سکیورٹی گھیرا رہے گا جس سے عرس کے دوران پرامن طریقے سے درگاہ کی زیارت کی جاسکے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details