اجمیر:ریاست راجستھان میں عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 واں عرس مبارک کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔پڑوسی ملک پاکستان سے بھی 350 زائرین کا وفد اجمیر شریف عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک پاکستان سے انڈیا آرہے 400 زائرین کی درخواست پاک سفارت خانہ کو پہنچی ہے۔اس سلسلے میں سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی ہے۔ پاک سفارت خانہ کی اطلاع پر آئی بی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے درخواست دینے والوں کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اس مرتبہ 350 سے زائد پاکستانی زائرین اجمیر شریف عرس مبارک میں شرکت کریں گے۔