بعد ازیں پیرا ٹیچرز نے مدرسہ بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے مدنظر پولیس اہلکاروں کو بورڈ کے دفتر کے اطراف تعینات کر دیا گیا اور پولیس نے پیرا ٹیچرز کو سمجھانے کی کوشش کی۔
راجستھان میں پیرا ٹیچرز کا احتجاج
راجستھان مدرسہ بورڈ کے پیرا ٹیچرز نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کی لیکن وہ اس ملاقات سے خوش نظر نہیں آئے۔
راجستھان میں پیرا ٹیچرز کا احتجاج
پیرا ٹیچرز تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وزیراعلی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے رپورٹ دینے کے بعد ٹیچرز کو پرماننٹ کر دیا جائے گا لیکن تنخواہ میں اضافے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔'