اردو

urdu

ETV Bharat / state

'روزانہ 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے' - امریکہ سے دو مشینیں منگائی

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 'کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کیے جاسکیں۔ اس کے لئے امریکہ سے دو مشینیں منگوائی گئی ہیں۔ یہ مشین بیک وقت 4000 ٹیسٹ کرے گی'

'روزانہ 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے'
'روزانہ 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے'

By

Published : May 4, 2020, 4:48 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت آنے والے دنوں میں روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو کورنٹائن کیا جا سکے۔ جانچ کے لئے امریکہ سے بھی دو مشینیں منگائی گئی ہے۔ یہ مشین بیک وقت 4000 ٹیسٹ کرے گی۔

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ معلومات دیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کیے جاسکیں۔ اس کے لئے امریکہ سے دو مشینیں بھی طلب کی گئیں ہیں۔

اس دوران وزیر اعلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ' ریاستی حکومت کو کورونا کے ساتھ جنگ ​​میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

وزیر اعلی کے مطابق' ریاست میں پی پی ای کٹ کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مشہور صنعت کار عظیم پریم جی نے بھی آگے بڑھ کر تعاون کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جس میں وہ پی پی ای کٹ اور دیگر سامان دینا چاہتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details