اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور میں ’ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام‘ پروگرام کا انعقاد - ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر 7 تا 17 فروری راجستھان کے جئے پور میں مہم چلائی جارہی ہے۔

Organizing 'One Evening with Popular Front' program in Jaipur
جئے پور میں ’ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام‘ پروگرام کا انعقاد

By

Published : Feb 12, 2021, 4:11 AM IST

جئے پور کے امیر علاقے میں ’ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام‘ سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ریاستی رہنما، کارکنان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

جئے پور میں ’ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام‘ پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر تنظیم کے رکن حیدر علی نے بتایا کہ ’کچھ طاقتیں ملک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ ایسی طاقتوں کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اسی مقصد کے تحت جئے پور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔

جئے پور میں ’ایک شام پاپولر فرنٹ کے نام‘ پروگرام کا انعقاد

واضح رہے کہ پی ایف آئی اے کے 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ تاہم یہ پروگرام یوم تاسیس کے موقع پر چلائی جارہی مہم کا حصہ ہے۔ جئے پور میں اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details