ریاست راجستھان کے شہر بانسواڑہ کے قریب لودھا گاؤں میں کورنٹائن مرکز بنایا جارہا ہے۔ اس کے لئے پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر جارہی تھی۔ گاؤں میں انفیکشن پھیلنے کے امکان کے ڈر سے مقامی لوگوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔
پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جب تک ماجرہ کو سمجھ پاتی، مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔
بانسواڑہ میں پولیس پر پتھراؤ اس واقعہ میں پولیس جیپ کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ اسی دوران پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم پولیس نے فورا ہی کارروائی کرتے ہوئے مورچہ سنبھال لیا لیکن تب تک شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے اس معاملہ کو لے کر کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ان کے خلاف پتھراؤ، سرکاری کام میں رکاوٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
احتیاط کے طور پر قرنطین سینٹر پر پولیس فورس لگا دی گئی ہے۔