ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن کلین سویپ پلس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں منشیات کا استعمال کرنے والے لوگوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔
وہیں راجستھان پولیس عوام سے اس مہم میں تعاون کی اپیل بھی کر رہی ہے تاکہ سماج میں برائیوں کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
جے پور کے گلتا تھانہ کے انچارج ستیش جودھری نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن کلین سویپ پلس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اگر ہمیں منشیات کا خاتمہ کرنا ہے تو عوام کا تعاون بیحد ضروری ہے۔