اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ میں صرف 20 افراد کو داخلہ کی اجازت - کورونا وائرس

اس برس لیلۃ القدر کے موقع پر عقیدت مند درگاہ اجمیر شریف کے اندر آنے کے بجائے گھروں میں عبادت کر رہے ہیں۔

لیلۃ القدر
لیلۃ القدر

By

Published : May 19, 2020, 7:46 PM IST

لیلۃ القدر کے موقع پر عقیدت مند عبادت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔

درگاہ میں بھی دعا کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔

رمضان کے تیسرے عشرے یعنی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کی تلاش کا حکم ہے, رمضان کی ,21 23 ،25,27 اور 29 تاریخ کی شب میں لیلۃ القدر پائی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب عقیدت مند اپنے گھروں میں ہی رہ کر ان طاق راتوں میں اللہ کی عبادت سے لیلۃ القدر تلاش کر رہے ہیں ۔

رمضان کی ستائیسویں شب میں خاص طور پر دعا کی جاتی ہے۔

درگاہ خواجہ غریب نواز

اس بار کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عقیدت مند اب نہ مسجدوں میں جا پا رہے ہیں اور نہ ہی اپنے بزرگوں کے مزارات پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں ۔

ایسے میں اب سب اپنی رہائشگاہ پر ہیں اللہ عزوجل کی عبادت کر رہے ہیں اور نیاز ونذر سے بزرگوں کی بارگاہ میں ایصال ثواب پیش کر رہے ہیں ۔

شب قدر پر اجمیر شریف درگاہ میں جہاں کثیر تعداد میں عقیدت مند نظر آتے ہیں , تو وہیں اس بار خواجہ صاحب کی بارگاہ میں صرف اجازت نامے سے ہی 20 لوگ داخل ہوسکیں گے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر بھر کی مسجدوں میں سجاوٹ اور عبادت میں کمی نظر آرہی ہے کہا جاتا ہے کہ لیلۃ القدر کی شب میں صبح تک سلامتی ہی سلامتی ہے اس رات اللہ سے خوب دعا طلب کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details