حج 2021 کو لے کر مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے 7 نومبر سے آن لائن فارم جاری ہے۔ وہیں اس آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر طے کیا گیا۔ لیکن اگر بات کی جائے ریاست راجستھان کی تو یہاں پر 25 روز میں اب تک 700 کے قریب لوگوں نے آن لائن فارم کو بھرا ہے۔
بڑی بات یہ ہے کہ ان تمام لوگوں کے کور نمبر بھی مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وہیں راجستھان حج ہاؤس میں اس وقت کافی زیادہ چہل پہل ہے۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ 25 روز میں عموماً ہر برس ہزاروں کی تعداد میں آن لائن فارم مرکزی حج کمیٹی کے پاس راجستھان سے پہنچتے ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایسا کیا ہوا ہے کہ جب یہ تعداد کافی کم ہو گئی۔