اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: مدرسہ طلبا کو دی جائے گی آن لائن تعلیم - راجستھان نیوز

راجستھان کے مدارس کے طلبا آن لائن تعلیم سے محروم تھے۔ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر یہ ہوا کہ اب مدرسہ طلبا کو بھی آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 17, 2020, 5:28 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں عالمی وباء کورونا کے قہر کے مد نظر حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جب تک حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا، تب تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں مختلف اداروں میں آن لائن پڑھائی بھی کروائی جا رہی تھی، لیکن مدرسوں کے حالات کافی زیادہ خستہ حال نظر آرہے تھے اور مدرسوں کے بچے تعلیم سے محروم رہے تھے، ایسے میں ای ٹی وی بھارت کی جانب سے خبر کو شائع کیا گیا۔ اس خبر کا بڑا اثر ریاست راجستھان میں نظر آیا ہے۔

راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے، اس آرڈر میں یہ کہا گیا ہے کہ مدرسے کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ جس کے مدنظر اب تمام مدرسوں میں بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے۔

راجستھان مدرسہ بورڈ کی سیکرٹری پونم پرشاد ساگر کی جانب سے جاری آرڈر میں راجستھان کے 33 ضلع کے تمام اقلیتی افسران کو یہ حکم دیا گیا ہے، کہ مدرسوں کے جو بھی نوڈل افسر ہے۔ ان تمام لوگوں کا واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا جائے اور اس کے بعد بچوں کو تعلیم مہیا کروائی جائے۔

راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے آرڈر جاری

راجستھان مدرسہ بورڈ کے سکریٹری کی جانب سے جو آرڈر جاری کیا گیا ہے، اس آرڈر کا مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیموں کی جانب سے استقبال بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جو بچے تعلیم سے محروم نظر آرہے تھے، ان کو لے کر مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کے لئے کوئی نہ کوئی انتظام کیے جائے کیونکہ اگر مدرسوں کے بچے زیادہ روز تک تعلیم سے محروم رہے تو ان کا مستقبل خطرے میں ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details