ریاست راجستھان کے چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن کی حالت میں متوقع بہتری نہ ہونے پر راجدھانی رائے پور کے علاوہ، درگ، رائے گڑھ اور کوربا اضلاع میں نافذ لاک ڈاون کی مدت میں ایک ہفتہ کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت رائے پور میں 9 اپریل سے نافذلاک ڈاون 19 اپریل تک کے لئے تھا جس کی مدت آج 26 اپریل تک کے لئے بڑھادی گئی ہے۔ ریاست کے دوسرے سب سے زیادہ متاثر ضلع درگ میں چھ اپریل سے 14 اپریل تک لاک ڈاون نافذکیا گیا تھا۔
اسے بڑھاکر 19 اپریل کردیا گیا تھا، جسے آج پھربڑھاکر 26 اپریل کردیا گیا۔ رائے گڑھ اورکوربا ضلع میں لاک ڈاون کو کلکٹروں نے 27 اپریل تک بڑھادیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد سخت لاک ڈاون میں اس بار رعایت دی گئی ہے۔ اس بارپھل، سبزی، انڈا، چاول دال آٹا تیل اورنمک کو گلی محلوں اورکالونیوں میں ٹھیلے والوں کو گھوم کر فروخت کرنے کی صبح چھ بجے سے دوپہر دوبجے تک اجازت دی گئی ہے۔
اس باربینکوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انہیں اس دوران دوا اور طبی مقصد کے علاوہ دیگرکسی طرح کے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔