اردو

urdu

ETV Bharat / state

One Time Registration in Rajasthan: راجستھان پبلک سروس کمیشن میں ون ٹائم رجسٹریشن کا آغاز - راجستھان پبلک سروس کمیشن میں ون ٹائم رجسٹریشن

راجستھان پبلک سروس کمیشن میں پیر سے ون ٹائم رجسٹریشن شروع ہو گیا ہے۔ اس بارے میں آر پی ایس سی کے قائم مقام چیئرمین شیو سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ راجستھان پبلک سروس کمیشن Rajasthan Public Service Commission نے یہ رجسٹریشن یو پی ایس سی اور دیگر ریاستوں کے پبلک سروس کمیشن کے تفصیلی مطالعہ کے بعد شروع کی ہے۔One Time Registration in Rajasthan

راجستھان پبلک سروس کمیشن
راجستھان پبلک سروس کمیشن

By

Published : Jan 11, 2022, 1:37 PM IST

اس جدت کے بعد امیدوار کو رجسٹریشن پر یونٹ نمبر مل جائے گا جس کے بعد اصل دستاویزات کی ضرورت نہیں رہے گی اور فارم بھرنے میں بھی کم وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار رجسٹریشن کے ذریعے امیدوار کو صرف ایک بار اپنی مکمل پروفائل کی تفصیلات دینی ہوں گی۔

راجستھان پبلک سروس کمیشن

اس کے بعد امیدواروں کو مختلف بھرتیوں میں شامل ہونے کے لیے دوبارہ اپنی پروفائل کی تفصیلات نہیں دینا ہوگی۔

اس ون ٹائم رجسٹریشن کے نفاذ کے بعد درخواست کے وقت ہونے والی غلطیاں بھی کم ہو جائیں گی اور اس سے امیدواروں کو فارم بھرنے میں آسانی ہوگی۔

اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ریاستی حکومت کی منشا کے مطابق تمام عمل وقت پر مکمل ہوں گے۔

اس پہل کی کامیابی کے بعد آر پی ایس سی کی جانب سے ون ٹائم ویریفیکیشن One Time Verification کی بھی شروعات ہو جائے گی جس میں امیدواروں کے کاغذات کی تصدیق ہونے کے بعد دوبارہ تصدیق کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details