اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک، ٹرالی اور پک اپ کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک - میگا ہائی وے سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ٹرک، ٹرالی اور پک اپ کی زپردست ٹکر

راجستھان کے راوتسر کے میگا ہائی وے سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ٹرک، ٹرالی اور پک اپ کی زپردست ٹکر میں ایک فرد ہلاک اور دیگر زخمی

ٹرک، ٹرولی اور پیک اپ کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک
ٹرک، ٹرولی اور پیک اپ کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک

By

Published : Feb 4, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:23 AM IST

اس حادثے میں، پک اپ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جبکہ ٹرک اور ٹرالی میں زبردست آگ لگ گئی جس میں دو افراد جھلس گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ارون چودھری، ڈی ایس پی رنویر مینا موقع پر پہنچے اور حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ' ٹرک، پک اپ اور ٹرالی میں زبردست ٹکر ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹرک اور ٹرالی میں آگ لگ گئی۔ وہیں پک اپ میں لدی شراب سڑک پر بکھر گئی اور پک اپ بری طرح سے خراب ہوگئی ہے۔

ٹرک، ٹرولی اور پیک اپ کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک۔ویڈیو

اس حادثے میں پک اپ ڈرائیور بلوان ساکن رامسرا بھادرا کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے، وہیں سومیس سنگھ شدید زخمی ہے، جنہیں فوری طور پر سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا۔

وہیں ٹرالی میں سوار ایک شخص کو ضلع ہسپتال پہنچایا گیا ہے ٹرک اور ٹرالی میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کی مدد سے جلد ہی قابو پا لیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:23 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details