جے پور:راجستھان میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت آج تقریباً ایک کروڑ اسکولی بچوں نے حب الوطنی کے نغمے گاکر عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس موقع پر صبح 10:15سے10:40منٹ تک ریاست بھر میں تقریباً ایک کروڑ اسکولی بچوں نے ایک ساتھ حب الوطنی کے نغمے گائے۔Students Set world Record of Singing Patriotic Songs
اس درمیان خاص پروگرام جے پروگرام جے پور کے سائمن سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا، جس میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے شرکت کی۔ اس درمیان وزیر تعلیم بی ڈی کلا بھی موجود تھے۔ اس پپروگرام میں 25ہزار سے زیادہ اسکول کے بچوں نے حصہ لیا اور حب الوطنی کے نغمے گائے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسکول ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ پون کمار گوئل کے مطابق ریاست کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی جماعت 9ویں سے12ویں تک پڑھنے والے تقریبا ایک کروڑ بچوں نے ایک ساتھ 25منٹ تک حب الوطنی سے جڑے چھ نغمے گائے۔بچوں نے ریاست میں اس درمیان ایک ہی وقت پر ایک سر،لئے اور تال کے ساتھ ان حب الوطنی نغموں کو گایا۔
انہوں نے بتایا کہ طلباء میں حب الوطنی کے جزبہ کو پیدا کرنے کے مقصد سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں ایک ساتھ حب الوطنی نغموں کو گروپ میں گانا گایا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ ملک کا قومی پرچم سب سے پہلے پنڈت جواہر لال نہرو نے 31 دسمبر 1929 کو لہرایا تھا اور یہ ہمارا فرض ہے کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر گھر پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی کو مضبوط کریں۔ آئیے ہم سب اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر دنیا کو یہ پیغام دیں کہ بھارت میں حب الوطنی کا منفرد جذبہ موجود ہے۔