ملک بھر میں دیوالی کا تہور کا جشن بڑے ہی جوش و خروش سے منایاگیا،ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور سمیت متعدد شہروں میں اس موقع پر پروگرامز بھی منعقد کئے گئے،دیوالی کے سبب بازروں کی رونقیں بھی دوبالا نظر آرہی ہیں، جے پور کے جوہری بازار،رام گنج بازار، ہوا محل بازار، چاند پول بازار کو روشنی سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر پولیس اہلکار بھی مستعد نظر آرہے ہیں،ہر چوراہے، گلی اور محلے میں پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں، پولیس محکمے کے افسران الگ الگ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔Diwali celebration in Jaipur
Diwali 2022دیوالی کے موقع پر جے پور کے بازاروں میں چہل پہل تیز - جے پور میں دیوالی کا جشن
پولیس محکمے کے افسران کا کہنا ہے دو برس کے بعد یہ تہوار عقیدت و احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس دوران پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ آر اے سی، ہوم گارڈ اور سیویل ڈریس میں بھی جوانوں کو تعنات کیا گیا ہے۔Diwali celebration in Jaipur
دیوالی
مزید پڑھیں:Diwali 2022 دیوالی کے موقع عالمی رہنماؤں کی مبارکبادیاں
پولیس محکمے کے افسران کا کہنا ہے دو برس کے بعد یہ تہوار عقیدت و احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس دوران پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ آر اے سی، ہوم گارڈ اور سیویل ڈریس میں بھی جوانوں کو تعنات کیا گیا ہے، ان افسران کا کہنا ہے ہم ملک کے عوام کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہی دعا کرتے ہیں کہ اس طرح کی وبا ہم لوگوں کے درمیان نہ آئے۔