اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: نرس کے ساتھ بدسلوکی - لاک ڈاؤن

ملک بھر میں طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا سے جنگ لڑنے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ جے پور کا رام گنج کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ ایسے میں یہاں کام کرنے والی نرس کو اپنے ہی گھر میں جانے سے محلے کے رہائشیوں کے ذریعے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس کے بدسلوکی بھی کی جا رہی ہے۔

nurses working in ramganj was prevented by the mohalla residents from coming home in jaipur rajasthan
نرس کے ساتھ بدسلوکی، گھر چھوڑنے پر محلے والے کر رہے ہیں مجبور

By

Published : Apr 12, 2020, 10:42 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور رام گنج تو اس کا خاص مرکز بن گیا ہے۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بنا بہت سے کارکنان یہاں دن رات مشتبہ افراد کے نمونے لینے میں مصروف ہیں۔ لیکن جس علاقے میں یہ کورونا جنگجو رہتے ہیں۔ وہاں کے لوگ ہی اب ان سے دور ہونے لگے ہیں۔ جے پور کے رام گنج میں تعینات ایک نرس انیتا کماری ان دنوں اسی طرح کے حالات سے گزر رہی ہے۔ لیکن انتظامیہ کی طرف ابھی تک اس نرس کو کوئی خاص راحت نہیں مل پائی ہے۔

نرس کے ساتھ بدسلوکی، گھر چھوڑنے پر محلے والے کر رہے ہیں مجبور

دراصل، یہ نرس برہم پوری روڈ پر واقع کرشنا نگر میں پچھلے 3 برسوں سے کرایے پر رہ رہی ہے۔ لیکن فی الحال اس نرس کی ڈیوٹی کووڈ 19 کے انفیکشن کا مرکز بن چکے رام گنج میں لگی ہے۔ اس کی جانکاری جب محلے اور آس پاس کے لوگوں کو ہوئی تو وہ سب انیتا کماری کے دشمن بن گئے۔

متاثرہ نرس کا شوہر دہلی پولیس کے نظام الدین پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے۔ ایسے میں اکیلی خاتون نرس کو بھی اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔ نرس انیتا کماری کے مطابق کورونا وائرس سے تو وہ نمٹ لے گی۔ لیکن معاشرے میں چھپے ان وائرسوں سے کیسے نمٹے۔ حال ہی میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کورونا جنگجوؤں کی تحفظ کے لیے پولیس انتظامیہ کو ہدایت دیے تھے۔ لیکن اس نرس کی اذیت سننے کے بعد لگتا ہے کہ ہدایات پر ابھی تک عمل نہیں ہو پایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details