ریاست راجستھان کے اجمیر میں ہندو سماج کی طرف سے نکالے گئے امن مارچ میں نوپور شرما زندہ باد کے نعرے Nupur Sharma Zindabad Slogans Raised in Rally لگائے گئے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الور گیٹ پولیس اسٹیشن نے ایسے نعرے لگانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ الور گیٹ اسٹیشن انچارج شیام سنگھ نے رپورٹ میں بتایا کہ 26 جون کو ساکل ہندو سماج اجمیر کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ریلی کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (سٹی) اجمیر نے مناسب شرائط کے تحت تقریب کے لیے منظوری دی تھی۔ اجنتا ٹاکیز کے علاقہ میں صبح تقریباً 10 بجے ساکل ہندو سماج کی طرف سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ جیسے ہی ریلی مارٹن برج سے آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگی۔ اس کے ساتھ ہی اس ریلی میں کچھ شرپسندوں کی جانب سے نوپور شرما زندہ باد، زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ Violation of Conditions In Ajmer's Rally