اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر میں ہفتے کے روز کورونا کے چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد سے ضلع میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر کل 251 ہو گئی ہے۔
اجمیر کے چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر کے کے سونی نے نئے مریضوں کے سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج اجمیر شہر سے کورونا کے چار مریض مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں 55 سال کے نیا بازار کا ایک مرد اور دوسرا پہاڑ گنج کے 35 سالہ نوجوان ہے۔