اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ایس یو آئی پانچ لاکھ ماسک تقسیم کرے گا - NAUI distance education

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے ماسک نہیں لگانے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ اسی لیے این ایس یو آئی نے لوگوں کو ماسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ایس یو آئی پانچ لاکھ ماسک تقسیم کرے گا
این ایس یو آئی پانچ لاکھ ماسک تقسیم کرے گا

By

Published : May 13, 2020, 4:08 PM IST

Updated : May 13, 2020, 10:30 PM IST

راجستھان میں ماسک نہیں لگانے والے لوگوں کو جرمانہ بھی دینا پڑ رہا ہے، وہی کورونا وائرس کے پیش نظر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے، ایسے میں اب ان ایس یو آئی کی جانب سے لوگوں کو ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

این ایس یو آئی پانچ لاکھ ماسک تقسیم کرے گا

ان ایس یو آئی کے ریاست راجستھان کے ترجمان رمیش کمار نے بتایا کہ ان ایس یو آئی کی جانب سے ماسک تقسیم کرنے کو لے کر مہم چلائی گئی ہے، اس مہم کے تحت ریاست راجستھان میں پانچ لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔ کمار نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ریاست راجستھان میں پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ ان ایس یو آئی کی ریاستی انچارج گورو توسیر کی قیادت میں یونین کے عہدیدران اور اور کارکنان کو پانچ لاکھ ماسک تیار کر تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کمار نے بتایا کہ لوگوں میں بیداری لانے کے لئے ہماری یونین کی جانب سے مہم کا آغاز بھی جلدی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں مختلف تنظیموں کی جانب سے الگ الگ طرح کے کے سامان تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کے تحت ان ایس یو آئی کی جانب سے بھی اب ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

Last Updated : May 13, 2020, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details