اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجستھان میں سب سے پہلے میں ڈٹینشن سینٹر میں جاؤں گا' - جے پور میں واقع شہید اسمارک احتجاج

جے پور میں واقع شہید اسمارک پر شاہین باغ کی طرز پر خواتین سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ یہاں پہنچ کر وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سی اے اے کے تعلق سے بڑا بیان دیا۔

این آر سی معاملہ: اشوک گہلوت کا بڑا بیان
این آر سی معاملہ: اشوک گہلوت کا بڑا بیان

By

Published : Feb 15, 2020, 3:32 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:29 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گزشتہ 15 روز سے شہید اسمارک پر سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یہ احتجاج شاہین باغ کی طرز پر کیا جا رہا ہے۔

این آر سی معاملہ: اشوک گہلوت کا بڑا بیان

وہیں اشوک گہلوت شہید اسمارک پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے میرے والدین کے پیدائش کی جگہ نہیں معلوم اس لئے سب سے پہلے ڈٹنشن سینٹر نہیں 'میں ہی جاؤں گا۔'

انہوں نے عوام سے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کے حالات کافی زیادہ بدتر ہیں، ہماری جو حکومت ہے وہ اس قانون کی سخت مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر وہ راجستھان میں کسی بھی اس صورتحال میں لاگو نہیں ہونے دیا جائے گا۔

این آر سی معاملہ: اشوک گہلوت کا بڑا بیان

وہیں وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی شہید اسمارک پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میرے والدین کی پیدائش کے بارے میں پتا نہیں ہے۔ اس لئے سب سے پہلے نریندر مودی کے ڈٹینشن سینٹر 'میں جاؤں گا۔ آپ تمام لوگوں کے ساتھ 'میں ڈٹنشن سینٹر میں ہی رہوں گا۔'

انہوں نے کہا کہ جو نیا قانون لایا گیا ہے وہ آئین کے خلاف ہے۔

وہیں وزیر اعلے ساتھ آدرش نگر اسمبلی رکن رفیق خان، کشنپول اسمبلی رکن امین کاغزی، راجستان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی، سمیت دیگر کانگریسی رہنما اور کثیر تعداد میں عام عوام اور خواتین موجود رہی، اس درمیان سکیریٹی کے مدنظر جے پور پولیس کمشنر آنند شرواستو، پولیس افسر اجے پال لمبا سمیت کئیوآر ٹی، ایس ٹی ایف کو آرسی بٹ این خواتین پولیس سمیت دیگر پولیس کے جوان کثیر تعداد میں موجود رہے

واضح رہے کے جے پور کے شہید اسمارک پر 31 جنوری کو غیر معینہ دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت یہاں پہنچے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details