اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا پولیس اورشاردا یونیورسٹی نے سیکڑوں گھروں کو تباہ ہونے سے بچایا - etv bharat urdu

شاردا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایف ڈی آر سی چلانے والی ڈی سی پی ویمن سیکیورٹی وریندا شکلا نے بتایا کہ خاندانی تنازعات کے حل کلینک کو 10 جولائی 2020 کو تھانہ نالج پارک میں شروع کیا گیا تھا۔

نوئیڈا پولیس اورشاردا یونیورسٹی نے سیکڑوں گھروں کو تباہ ہونے سے بچایا
نوئیڈا پولیس اورشاردا یونیورسٹی نے سیکڑوں گھروں کو تباہ ہونے سے بچایا

By

Published : Jul 9, 2021, 10:12 PM IST

شوہر اور بیوی کے مابین تنازعات کو حل کرنے کے لئے گوتم بودھ نگر میں ایف ڈی آر سی (خاندانی تنازعات کے حل کلینک) (family disputes resolutions clinic )کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد کوتوالی نالج پارک میں ایف ڈی آر سی سنٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران پولیس کمشنر گوتم بودھ نگر آلوک سنگھ نے بھی ایف ڈی آر سی کی قیادت کرنے والی ڈی سی پی خواتین سیکیورٹی ورندا شکلا اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

شاردا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایف ڈی آر سی چلانے والی ڈی سی پی ویمن سیکیورٹی وریندا شکلا نے بتایا کہ خاندانی تنازعات کے حل کلینک کو 10 جولائی 2020 کو تھانہ نالج پارک میں شروع کیا گیا تھا۔

آج 1 سال مکمل ہوچکا ہے جب سے اس کا آغاز ہوا۔

اس دوران ایک سال میں مجموعی طور پر 188 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں 168 حل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جس کے بعد شوہر اور بیوی نے ایک ساتھ رہنا شروع کردیا ہے۔ ان میں لیو ان ریلیشن شپ ، شوہر اور بیوی کے مابین گھریلو تنازعہ ، بچوں کی پرورش سے متعلق تنازعات والدین کی دیکھ بھال اور دیگر بہت سارے تنازعات حل کئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details