راجستھان پولیس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے بڑے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جے پور: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اس بار بھی نہیں نکلےگا جلوس پولیس محکمہ کے اعلی افسران کا کہنا ہے کے عالمی وبا کورونا کے مدنظر راجستھان حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق کسی طرح کا جلوس یا بڑا پروگرام منعقد نہیں کرنے دیا جائے گا۔
پولیس محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: لکھیم پور تشدد معاملہ: سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کی سخت سرزنش کی
واضح رہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے جلوس محمدی روانہ ہوتا ہے لیکن یہ جلوس دو سال سے نہی نکالا جا رہا اور سنہ 2019 میں ایودھیہ فیصلہ آنے کی وجہ سے یہ جلوس نہی نکالا گیا تھا۔