اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ستر برس میں پہلی مرتبہ ماتمی جلوس نہیں نکالا جائے گا

راجستھان میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے چالیس دن پورے ہونے پر بیس صفر المظفر کو ہرسال امام حسین کا چہلم یا چالیسواں مناتا جاتا ہے۔

no mourning procession in jaipur
ماتمی جلوس نہیں نکالا جائے گا

By

Published : Oct 8, 2020, 9:33 AM IST

عقیدت مند 20 صفرالمظفر کو فاتحہ خوانی کرتے ہیں، شیعہ برادری کی جانب سے امام حسین کی یاد میں جلوس نکالا جاتا ہے اور زنجیری ماتم کیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے شیعہ برادری کی جانب سے جے پور میں ماتمی جلوس نہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیعہ برادری کے ذمہ داران کے مطابق امام حسین کے چالیسویں کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں، اس لیے برادری کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ماتمی جلوس نہیں نکالا جائے گا

شیعہ جامع مسجد کمیٹی کے صدر سید جعفر عباس نقوی نے بتایا کہ ستر برس کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا جب شیعہ برادری کی جانب سے یہ جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

جعفر عباس نقوی نے کہا کہ حکومتی ایڈوائزری کے مطابق لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے اس کے مد نظر تمام لوگوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز اور فاتحہ خوانی لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ آج لوگ اپنے گھروں پر ہی نیاز کا اہتمام کریں گے۔

واضح رہے کہ چالیسویں کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک سے رام گڑھ موڑ پر واقع کربلا درگاہ تک یہ ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور زنجیری ماتم بھی ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details