اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون پر نرملا سیتارمن کی صفائی - مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

ملک بھر میں جاری شہریت ترمیمی قانون کے تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے نہ کہ چھین نے والا۔

شہریت ترمیمی قانون پر نرملا سیتارمن کی صفائی
شہریت ترمیمی قانون پر نرملا سیتارمن کی صفائی

By

Published : Jan 6, 2020, 3:35 AM IST

ریاست راجستھان دارالحکومت جئے پور میں وزیر خزانہ نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی مختلف ہیں۔ سی اے اے کے تحت بھارت میں صرف پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقلیتوں کو ہی شہریت دی جائے گی'۔

شہریت ترمیمی قانون پر نرملا سیتارمن کی صفائی

انہوں نے کہا کہ 'اگر کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھارت کی شہریت کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں جنرل سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت درخواست دینا ہوگا اور جو قانون اس میں ہیں ان پر نافذ ہوگا۔

شہریت ترمیمی قانون پر نرملا سیتارمن کی صفائی

نرملا سیتارمن نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہندووں کے علاوہ سب کو راضی کرنے میں لگی رہتی ہے اور ہندوؤں کے لیے کچھ نہیں کرتی ہے۔ اسے ہندؤں کی کوئی پرواہ نہیں ہے لیکن ہم تمام مذاہب کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details