اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: نربھیا ٹیم کے ایک برس مکمل - نربھیا ٹیم

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راجستھان پولیس کی خواتین اسپیشل ٹیم 'نربھیا اسکواڈ کا ایک برس مکمل ہونے پر جشن منایا گیا۔

nirbhaya team
nirbhaya team

By

Published : Sep 24, 2020, 9:45 PM IST

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کے باہر واقع شہید اسمارک پر نربھیا ٹیم کے ارکان نے سلامی لی اور جے پور کے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا گیا۔

نربھیا ٹیم کے ایک برس مکمل ہونے پر جشن منایا گیا

اس دوران راستے میں عوام کی جانب سے اس ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ اس ٹیم میں شامل ارکان نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھی۔

نربھیا ٹیم کی انچارج سنیتا مینا نے بتایا کہ 24 ستمبر 2019 کو خواتین اور بچیوں کی حفاظت کے لیے جے پور پولیس کی اسپیشل ٹیم 'نربھیا ٹیم' بنائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس ایک برس میں جس طرح سے میڈیا سمیت تمام لوگوں نے اس ٹیم کا ساتھ دیا ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

سنیتا مینا نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے جس طرح کا کام کیا ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح سے جے پور کی عوام نے ساتھ دیا ہے اس کے لیے ہم تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جے پور پولیس کی اس خاص ٹیم میں 215 خاتون پولیس اہلکار ہیں جو جے پور کے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ یہ تمام خواتین موٹر سائیکل پر گشت کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details