ریاست راجستھان کے بھیلواڑہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے باراتیوں سے بھری جیپ اور بس میں تصادم ہو گئی جس میں 9 افراد ہلاک اور دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق باراتی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر ضلع رام گنج منڈی واپس آرہے تھے کہ بیگود کے قریب جیپ چلارہے ڈرائیور نے سامنے سے آرہی بس میں ٹکر مار دی جس سے موقع پر ہی 9 افراد ہلاک اور دیگر 15 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، دیگر زخمی۔ویڈیو اس حادثہ کے بعد مقامی افراد کی جانب سے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کے ڈاکٹروں نے زخمیوں کو بھیلواڑہ ضلع ہسپتال کے لیے ریفر کیا گیا۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کلکٹر راجندر بھٹ اور پولیس آفیسر ہریندر سنگھ ہسپتال پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔
سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، دیگر زخمی اس دوران بھیلؤواڑہ میں واقع مہاتما گاندھی ہسپتال کے پی ایم او ڈاکٹر ارون گوڈ نے بتایا کہ 15 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔