جودھپور:راجستھان کے جودھپور کے راتاناڈا علاقے کے رہنے والے صحافی برکت علی کے گھر این آئی اے کی ٹیم صبح 5 بجے پہنچی۔ تقریبا 5 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد این آئی اے کی ٹیم برکت علی کے گھر سے چلی گئی۔
جودھپور کے صحافی برکت علی کے گھر این آئی اے کی ٹیم پہنچی این آئی اے کی ٹیم کے جانے کے بعد برکت علی نے بتایا کہ 'میں صحافت کے ساتھ ساتھ نیشنل سکیورٹی کا بھی کام کرتا ہوں۔ میرے پاس کوئی بھی جانکاری ہوتی ہے تو وہ جانکاری میں تفتیشی ایجنسی سے شیئر کرتا ہوں۔ جو افسران آئے تھے، انہیں میں جانتا ہوں وہ میرے گھر میں بیٹھے اور اس کے بعد یہاں سے چلے گئے۔ Jodhpur Journalist Barkat Ali on NIA team Reaching His Home
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ان کے ذریعہ دی گئی جانکاری پر ملک مخالف سرگرمیوں کے معاملے میں ملزمین کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔ اس لیے این آئی اے کی ٹیم میرے گھر آئی تھی۔ ٹیم کے ممبران نے اپنے اعلی افسران سے میری بات کروائی ہے۔ اس کے بعد ٹیم یہاں سے چلی گئی۔
برکت علی نے بتایا کہ وہ کشمیر کی رپورٹنگ کرتے ہیں اور ان کا ایک اخبار بھی شائع ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ قوم کے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ مجھے کئی بار دھمکیاں بھی ملی ہیں لیکن وہ مسلسل اپنا کام کرتے رہیں گے۔
راتاناڈا تھانے علاقے میں برکت پٹھان کے رہائش گاہ پر این آئی اے کی ٹیم کے پہنچنے کے بعد علاقے میں ہلچل کا ماحول تھا۔ لیکن ٹیم کے جانے کے بعد یہاں حالات معمول پر واپس آ گئے ہیں۔