پرتاپ گڑھ: راجستھان کے شہر اُدے پور میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد مسلسل کارروائی کے ایک حصے کے طور پر این آئی اے اور اے ٹی ایس نے بدھ کی صبح مزید ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ یہ ٹیم پرتاپ گڑھ ضلع کے پارسولہ میں دو دن سے جانچ کر رہی تھی۔ رپورٹس کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے پارسولہ کے رہنے والے خان رضا ولد شیر محمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب این آئی اے ٹیم ملزم کو اپنے ساتھ جے پور لے کر جائے گی۔
Udaipur Murder Case: کنہیا لال قتل کیس میں این آئی اے نے ایک اور شخص کو حراست میں لیا - ان آئی اے نے مسلم شخص کو حراست میں لیا
این آئی اے کی ٹیم اُدے پور میں کنہیا لال قتل کیس کی مسلسل تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔ اس معاملے میں این آئی اے کی ٹیم نے پرتاپ گڑھ ضلع کے پارسولہ کے رہنے والے خان رضا ولد شیر محمد کو حراست میں لیا ہے۔ NIA Detained Muslim Man from Pratapgarh
کنہیا لال قتل کیس کی تفتیش
این آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ حراست میں لیا گیا نوجوان کنہیا لال قتل کیس کے مرکزی ملزم غوث محمد سے رابطے میں تھا۔ دونوں تقریباً دس برس سے ایکدوسرے کو جانتے ہیں۔ پارسولہ پولیس اسٹیشن کے افسر پرکاش چندرا نے بتایا کہ این آئی اے کے انسپکٹر وہاں پہنچے تھے اور انہوں نے خان رضا کو طلب کیا اور اسے حراست میں لے لیا۔ kanhaiyalal Murder Case