اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: وقف بورڈ کے چیئرمین مسلم مسافر خانہ کے ذمہ داران پر برہم - راجستھان: وقف بورڈ کے چیئرمین مسلم مسافر خانہ کے ذمہ داران پر برہم

راجستھان وقف بورڈ کے نو منتخب چیئرمین خانو خان نے آج ریاست کے دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافرخانہ کا ہنگامی دورہ کیا۔

جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافرخانہ
جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافرخانہ

By

Published : Jan 15, 2020, 10:03 PM IST

خانو خان نے مسلم مسافر خانے کے تعمیر شدہ تمام کمروں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران اور ملازمین کو مسلم مسافر خانہ کے تعلق سے دیگر باتوں سے بھی روبرو کروایا۔

جب خان مسلم مسافر خانہ پہنچے تو انہیں یہاں پر کافی زیادہ گندگی نظر آئی جسے دیکھ کر انہوں نے وہاں پر کھڑے ملازمین کو جم کر ڈانٹ لگائی۔

وہیں اچانک سے وقف بورڈ چیئرمین کے مسلم مسافر خانہ پہنچنے کی اطلاع ملنے پر تمام ملازمین حرکت میں آگئے اور اپنے کام کرتے ہوئے نظر آئے۔

خان نے تمام ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی اور انہیں جو بھی کمی وہاں پر نظر آئی اس کو لے کر ضروری احکامات بھی دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین کی نشست پر خانو خان منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے وقف بورڈ کو لے کر کافی زیادہ نوٹس بھی دیے تھے۔

جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافرخانہ

خان نے میڈیا سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ آج انہوں نے مسلم مسافر خانے کا دورہ کیا تو انہیں یہاں کے بیت الخلا میں کافی زیادہ گندگی نظر آئی اور خواتین کے لیے انتظامات صحیح نظر نہیں آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم مسافر خانہ کمیٹی میں تعلیم یافتہ افراد ہونے کے باوجود اس طرح کی گندگی یہاں پر ہونا شرمناک بات ہے۔

خانو خان نے کہا کہ ان تمام باتوں کو لے کر سبھی ذمہ داران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ یہاں پر آنے والے مسافر کو کسی بھی طرح کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details