راجستھان کی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (جے اے آر) کے ریاستی صدر راکیش کمار شرما اور جنرل سکریٹری سنجے سینی نے بتایا ہے کہ اس قومی اجلاس میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا (این یو جے آئی) کے قومی صدر راس بہاری جی اور قومی سکریٹری پرسنا موہنتی سمیت نیشنل ایکزی کیوٹیو کے معزز عہدیداران اور قومی ایگزیکٹو کے ممبران کے علاوہ پورے ملک کے نامور صحافی اس میں شامل ہوں گے۔
نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں ہوگا - دوسہ
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (برسلز-بیلجیئم) سے وابستہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) کا دو روزہ قومی اجلاس راجستھان کے دوسہ میں ہوگا۔
![نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں ہوگا national meet of the National Union of Journalists will be held on March 13-15 in Dosa](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10912900-1035-10912900-1615137413159.jpg)
نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں ہوگا
صحافیوں کے اس اجلاس کی ذمہ داری نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) سے وابستہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (جے اے آر) کی ہوگی اور اہم میزبان جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف راجستھان (جے اے آر) کی دوسہ کے ضلعی ایگزیکٹو اور ضلع کے معزز فرینڈس گروپ کے صحافی ہوں گے۔