اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد کے باہر گندے پانی سے نمازی پریشان - گندہ پانی

پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کے لیے نمازی پاک صاف ہو کر مسجدوں کی جانب اپنا رخ کرتے ہیں، لیکن مسجد میں داخل ہونے سے قبل ہی نمازی ناپاک ہو جاتے ہیں، جی ہاں اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقے میں دو نمبر پلیہ کے پاس واقع 'مسجد عمر' کے باہر گزشتہ پندرہ روز سے سیوریج کے چیمبر کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی مسجد کے سامنے جمع ہو رہا ہے۔

نمازی پریشان
نمازی پریشان

By

Published : Sep 10, 2020, 2:01 PM IST


ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں اور نمازیوں کو کافی زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے قبل ہی سیوریج کے گندے پانی سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔

نمازی پریشان

نمازی اپنے آپ کو اس گندے پانی سے بچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں گندا پانی نمازیوں کے جسم پر لگ ہی جاتا ہے، اس پریشانی کو لے کر کئی بار نگر نگم کے اعلیٰ افسران اور مقامی پارشد سے شکایت بھی کی گئی لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہی نکل سکا۔

گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بدبو اور کیچر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ ذمہ داروں کو اس پریشانی سے مطلع کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، مقامی باشندوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم پارشد کے دفتر پر جاتے ہیں تو وہاں پارشد غیر محدود رہتے ہیں اور ہم سے ملاقات نہیں کرتے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مسجد بھی یہی پر ہے اور مسلمان نماز پڑھنے کے لئے بھی آتے ہیں تاہم ہم لوگوں کو کافی زیادہ پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details