اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nagaur people alleged on Imam: مسجد کے امام پر وقف کی جائیداد میں خرد برد کا الزام - ناگور نیوز

ضلع ناگور ہیڈ کوارٹر پر واقع مسجد قاضیان کے پیش امام پر مقامی لوگوں نے وقف کی جائیداد میں خرد برد کا الزام عائد کیا ہے۔ Nagaur people alleged on Imam for theft of waqf property

مسجد کے امام پر وقف کی جائیداد میں مبینہ خرد برد کرنے کا الزام
مسجد کے امام پر وقف کی جائیداد میں مبینہ خرد برد کرنے کا الزام

By

Published : Jul 19, 2022, 7:38 PM IST

راجستھان: ناگور ضلع ہیڈکوارٹر کے لوگوں نے راجستھان مسلم بورڈ کے چیئرمین خانو خان بودھوالی اور وقف بورڈ سی ای او ثناء صدیقی کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس میمورنڈم کے ذریعے وقف کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ ناگور ہیڈ کوارٹر پر مسجد قاضیان کے امام معراج عثمانی جو ناگور کے شہر قاضی بھی ہیں، وہ مسلم وقف بورڈ کی جائیداد میں بدعنوانی سے کا کام لے رہے ہیں۔ مسجد کی دکانوں کا حساب کتاب بھی وہ نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی معلومات ہمیں فراہم کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ جب سے ہم نے حساب مانگا ہے تب سے ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہے۔

مسجد کے امام پر وقف کی جائیداد میں مبینہ خرد برد کرنے کا الزام

مقامی لوگوں نے امام معراج عثمانی پر کارروائی کا مطالبہ کیا، وہیں راجستھان مسلم بورڈ کے چیئرمین خانو خان بودھوالی اور سی ای او ثنا صدیقی نے ان تمام لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ جو لوگ غلط ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان: وقف جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details