ملک بھر کے موجودہ صورتحال بالخصوص مسلمانوں پر آئے دن پریشانیوں کے بادل منڈ لارہے ہیں اسیے میں مذھبی رہنما کا کردار غیر معمولی ہوجاتاہے،امت میں اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کے لئے حیدر آباد کے معروف مذہبی رہنما احمد نقشبندی راجستھان کے شہر احمیر میں واقع معروف درگا ہ خواجہ اجمیر کے درگاہ پہونچےاور بحیثیت مسلمان لوگوں کی متحد ہونے کی بات کہی۔Maulana Ahmad Naqshbandi reached Ajmer Sharif
انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے حکم کے مطابق ہر انسان کو ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے, یہی وجہ ہے کہ صوفی خانقاہوں سے آج تک انسانیت بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیا جاتا رہا ہے, دور ہذا میں جس طرح مسلمانوں کے خلاف حالات بنے ہوئے ہیں اس کو لے کر ائمہ علماء کرام بھی فکرمند منظر آ رہے ہیں۔
حیدرآباد سے راجستھان اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے پہونچے نامور خطیب مولانا احمد نقشبندی نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔