اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمانول میکرون کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری - گستاخ رسول

ریاست راجستھان کے جئے پور میں جمعہ کے روز آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے مختلف علاقوں میں پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔

جئےپور میں فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف احتجاج
جئےپور میں فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 7, 2020, 10:51 AM IST

آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں راجستھان کے صدر محمد مرتضیٰ جاوید نے بتایا کے پیغمبراسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کی جان ہیں، آپؐ کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی مسلمانوں کو برداشت نہیں۔

تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ فرانسیسی صدر امانول میکرون کے ہتک آمیز الفاظ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو دلی تکلیف ہوئی ہے۔ اس لیے کہ مسلمان اپنی جان و مال اور عزت آبرو کا نقصان برداشت کر سکتا ہے۔ لیکن پیغمبرکی شان میں ادنی سی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

تنظیم نے اس سلسلے میں عالمی عدالت سے اپیل کی وہ اس پر فورا ایکشن لے۔' اورہم تمام انسانی برادری سے اس اقدام کی مذمّت کی اپیل کرتے ہیں اور اسکو انسانیت کے ساتھ دھوکہ سمجھتے ہے۔'

آل انڈیا امامس کونسل جےپورکےخزانچی قاری سید معین الدین نے مسلمانوں سے فرانس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ حافظ محمد جعفر جےپور سیکریٹری نےکہا کہ یہ گھٹیا حرکت اسلام کے دشمن یہودیوں کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ توہین آمیز چیزوں کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا ہے ہم ایسی ہر سرگرمی کی مذمّت کرتے ہیں۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر حضرات موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر کے مسلمانوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details