اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Women Protest in Jaipur: جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاج - Muslim Women Protest in Rajasthan

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عید گاہ علاقے میں واقع سرکاری اسکول کے باہر علاقے کی مسلم خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ Muslim Women Protest Against School

جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jul 14, 2022, 5:19 PM IST

جے پور:راجستھان کی کانگریس حکومت اور مقامی رکن اسمبلی رفیق خان کے خلاف جے پور کے عید گاہ علاقے میں واقع سرکاری اسکول کے باہر علاقے کی مسلم خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی۔ یہاں پر کثیر تعداد میں علاقے کی خواتین اکٹھا ہوئیں۔ اس دوران پولیس تمام خواتین کو سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئی۔ Muslim Women Protest in Rajasthan

جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

دوسری جانب ان خواتین کا کہنا ہے کہ جس طرح سے حکومت کی جانب سے اس سرکاری اسکول کو ہندی میڈیم سے انگلش میڈیم میں تبدیل کر دیا گیا یہ غلط بات ہے۔ کیوں کہ ہمارے بچے شروع سے ہی ہندی میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو اب اچانک ہمارے بچے انگلش میڈیم میں تعلیم کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں ان خواتین کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو انگلش میڈیم میں داخلہ دیا جا رہا ہے ان کے لیے لاٹری کا سسٹم شروع کیا گیا ہے اس لیے ہمارے بچوں کا نام بھی لاٹری سسٹم میں نہیں آسکا ہے۔ Protest Against School

یہ بھی پڑھیں:

خواتین نے مزید کہا کہا مقامی رکن اسمبلی رفیق خان کی رہائش گاہ پر وہ ان سے ملاقات کرنے کے لیے گئی تھیں لیکن انہوں نے بھی ہماری جانب کوئی توجہ نہیں دی اور ہمیں وہاں سے روانہ کر دیا گیا، ہم لوگ حکومت سے یہ التجا کرتے ہیں ہم لوگ غریب لوگ ہیں ہم لوگوں کی جانب توجہ دی جائے، اگر ہم لوگوں کے مسائل کی جانب توجہ نہیں دی جاتی تو جلد ہی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details