اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم تنظیموں نے راجستھان میں ایم آئی ایم کا استقبال کیا - Rajasthan Muslim organizations announce support for AIMIM

راجستھان میں اسد الدین اویسی کے ذریعہ راجستھان کی سیاست میں قدم رکھنے کے اعلان کے بعد مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ''ہم راجستھان میں اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کا استقبال کرتے ہیں، کیونکہ یہاں کانگریس اور بی جے پی من مانی کر رہی ہیں۔ اس لیے یہاں تیسری پارٹی کا ہونا بہت ضروری ہے۔''

راجستھان میں ایم آئی ایم کی ضرورت
راجستھان میں ایم آئی ایم کی ضرورت

By

Published : Nov 17, 2021, 7:43 PM IST

مسلم تنظیموں نے راجستھان میں ایم آئی ایم کا استقبال کیا

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر آئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ای ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی راجستھان کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد سیاسی پارٹیوں میں ہل چل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

گذشتہ روز اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی جے پور کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات کی اور جے پور سے حیدرآباد جاتے وقت ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ راجستھان میں جلد ہی اپنی پارٹی کی لانچنگ کرنے جارہے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد راجستھان کی مسلم تنظیموں کے عہدیداران ان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ راجستھان میں کسی تیسری پارٹی کے نہیں ہونے کی وجہ سے ریاست میں ایک مرتبہ کانگریس اور دوسری مرتبہ بی جے پی ہی اپنی حکومت بناتی ہے۔ اسد الدین اویسی کے ذریعہ راجستھان میں پارٹی لانچ کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔

راجستھان میں ایم آئی ایم کی ضرورت

مزید پڑھیں:Asaduddin Owaisi: کیا اویسی 2022 انتخابات میں مسلمانوں کا اعتماد جیت سکیں گے؟

مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی اپنی اپنی من مانی کرتی ہیں۔ اس لیے یہاں پر تیسری پارٹی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم لوگ کافی خوش ہیں کہ اسد الدین اویسی نے گذشتہ روز جو بیان دیا ہے، اس کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ ان کی پارٹی کی لانچنگ کے وقت ہم تمام لوگ اسدالدین اویسی کا دلی استقبال کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا آئین تمام سیاسی پارٹیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے، اس لیے اویسی کو راجستھان میں جلد ہی اپنی پارٹی کا اعلان کردینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details