اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Organizations Reacts Over Hijab Verdict: 'ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے' - مسلم تنظیموں کی جانب سے غصے کا اظہار

حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ Karnataka High Court کے فیصلے پر مسلم تنظیموں کی جانب سے مایوسی اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جے پور کی مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہم اس پورے معاملے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ وہاں سے انصاف ملے گا۔ Muslim Organizations Reactions Over Hijab Verdict

Muslim Organizations Reactions Over Hijab Verdict: 'ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے'
Muslim Organizations Reactions Over Hijab Verdict: 'ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے'

By

Published : Mar 17, 2022, 8:42 PM IST

جے پور:مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم اس پورے معاملے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہم لوگوں کو پورا یقین ہے کہ اس معاملے میں وہاں سے انصاف ملے گا۔ Muslim Organizations On Hijab Verdict

Muslim Organizations Reactions Over Hijab Verdict: 'ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے'

جماعت اسلامی راجستھان، راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی، راجستھان مسلم فارم سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ کورٹ ہماری شریعت سے اوپر نہیں ہو سکتا، جو قانون شریعت نے بنایا ہے ہم اسی کو مانیں گے۔ Jamat-e-Islami Hind Rajasthan On Hijab Verdict

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایودھیا مندر کو لے کر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا فیصلہ High Court Decision آیا، اس کے بعد اترپردیس انتخابات کی وجہ سے اس طرح کا فیصلہ دباؤ میں کیا جا رہا ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سے ہائی کورٹ نے اسلام میں حجاب کو ضروری نہیں بتایا۔ ہم ہائی کورٹ کو یہ بتانا چاہیں گے کہ اسلام میں خواتین کا پردہ کرنا ضروری حکم ہے۔ اس حکم کو ہم پہلے بھی پورا کرتے تھے اور ابھی بھی پورا کریں گے۔ Muslim Organizations Reactions Over Hijab Verdict

یہ بھی پڑھیں:

Muslim women reaction on karnataka HC verdict over Hijab: مالیگاؤں: حجاب معاملے میں کورٹ کے فیصلے پر مسلم خواتین کا ردعمل

واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف سماعت کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے ان تمام عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ اسلام میں حجاب ضروری نہیں ہے۔ Hijab Ban in Karnataka Educational Institute

ABOUT THE AUTHOR

...view details