اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلمانوں نے ہندو پڑوسی کی آخری رسومات ادا کی

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں مسلم طبقہ کے لوگوں نے مثال قائم کی ہے، جئے پور کے بھٹہ بستی علاقے میں گنگا جمنا تہذیب کی جھلک نظر آئی۔

مسلم لوگوں نے ہندو پڑوسی کی آخری رسومات ادا کی
مسلم لوگوں نے ہندو پڑوسی کی آخری رسومات ادا کی

By

Published : Apr 13, 2020, 3:16 PM IST

مذکورہ علاقے میں گزشتہ شب ایک ہندو شخص کی موت واقع ہوگی تھی جس کی آخری رسومات پڑوس میں رہنے والے مسلم برادری کی جانب سے ادا کی گئی اور متوفی کی ارتھی، پوری رسومات ہندو روایت کے مطابق ادا کی گئی۔ مسلم پڑوسی متوفی راجیندر کو شمشان گھاٹ لے گئے اور انھیں الوداع کہا۔

مسلم لوگوں نے ہندو پڑوسی کی آخری رسومات ادا کی

علاقے میں رہنے والے پپو قریشی نے بتایا کہ راجیندر جئے پور کے بھٹہ بستی علاقے کے رہنے والے تھے، وہ کافی لمبے عرصے سے کینسر جیسے مرض میں مبتلا تھے، ان کا کوئی بھی رشتہ دار یہاں پر نہیں تھا اس لیے پڑوس کے سبھی مسلمان لوگوں نے ان کی آخری رسومات ادا کی۔

پپو قریشی نے مزید بتایا کہ موجودہ وقت میں ملک کے جس طرح کے حالات ہیں اور چند طاقتیں ہندو مسلمان کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details