اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں مسلم بیداری پروگرام کا انعقاد

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یاسین عثمانی نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت کو اقلیتوں نے اپنے ووٹ سے منتخب کیا اور اشوک گہلوت کو وزیراعلیٰ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'راجستھان میں 90 فیصد مسلمان کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں لیکن پھر بھی مسلمانوں کی سنوائی کہیں نہیں ہو رہی ہے۔

مسلم بیداری پروگرام
مسلم بیداری پروگرام

By

Published : Oct 3, 2021, 5:48 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ میں مسلم قوم میں بیداری کے لیے ملی کونسل کی جانب سے اجلاس عام منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس عام راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران، کارکنان اور ممبران سمیت عام لوگوں نے شرکت کی۔

مسلم بیداری پروگرام

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر درگاہ بندایوں شریف کے سجادہ نشین مولانا یاسین عثمانی رہے۔

خطاب کرتے ہوئے مولانا یاسین عثمانی نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت کو اقلیتوں نے اپنے ووٹ سے منتخب کیا اور اشوک گہلوت کو وزیراعلیٰ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 'راجستھان میں 90 فیصد مسلمان کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں لیکن پھر بھی مسلمانوں کی سنوائی کہیں نہیں ہو رہی ہے۔

مولانا یاسین نے مزید کہا کہ ہم اشوک گہلوت کو یہ بتانا چاہیں گے کہ اگر مسلمانوں کو اسی طرح سے نظر انداز کیا جاتا رہا تو پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں وہاں پر کانگریس کی مخالفت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details